عدالت طلبی سے متعلق کیس، میشا شفیع کے وکلا ء سے مزید دلائل طلب

منگل 21 ستمبر 2021 23:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) عدالت طلبی سے متعلق کیس کی آئندہ سماعت پر میشا شفیع کے وکلا ء سے مزید دلائل طلب کر لیے گئے۔سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست پر عدالت طلبی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے کیس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے آئندہ سماعت پر میشا شفیع کے وکلا ء سے مزید دلائل طلب کر لیے۔ میشا شفیع نے ضلع کچہری میں طلبی کو سیشن کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔ عدالت نے ایف ائی اے سے میشا شفیع کے کیس متعلق تفتیشی رپورٹ بھی طلب کی۔عدالت نے میشا شفیع کی اپیل پر فیصلہ ہونے تک طلبی کو کالعدم قرار دے رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :