وفاقی حکومت کا عوام کو فوڈ سبسڈی دینے کا اعلان
حکومت کوکنگ آئل پر ٹیکس ریلیف دے گی اور 45 سے 50 روپے فی کلو اس کی قیمتیں کم کریں گے جس کے اخراجات حکومت اپنی جیب سے ادا کریگی،وزیرخزانہ شوکت ترین
بدھ 22 ستمبر 2021 22:24
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ عالمی منڈی میں چینی 2018 میں 240 ڈالر فی ٹن تھی اور آگ 430 ڈالر فی ٹن ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کوکنگ آئل پر ٹیکس ریلیف دے گی اور 45 سے 50 روپے فی کلو اس کی قیمتیں کم کریں گے جس کے اخراجات حکومت اپنی جیب سے ادا کرے گی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ گندم کی حکومت کو لاگت 2040 روپے پڑ رہی ہے اور ہم اسے 1950 روپے میں فراہم کر رہے ہیں۔پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکومت 123 روپے فی لیٹر پیٹرول فراہم کر رہی ہے، واضح کرنا چاہ رہا ہوں کہ بھارت میں پیٹرول 250 روپے فی لیٹر مل رہا ہے اور خطے کے تمام ممالک سے ہم سستا پیٹرول فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں 600 ارب پیٹرولیم لیوی کا ہدف ہے جس میں سے ہم نے ایک روپے بھی اب تک اکٹھا نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت گھی پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے، آٹے کو 1950 پر لے گئے ہیں، چینی 90 روپے کی کردی گئی ہے اور اس سے بڑا قدم ہم نے غریب عوام کو فوڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر خزانہ نے کہاکہ انتظامی طور پر ہم مڈل مینز کو تلاش کرکے ان کے خلاف کارروائی کرنے لگے ہیں جو 300 سے 400 فیصد تک کا منافع کمارہے ہیں، یہ قابل قبول نہیں۔انہوں نے بتایا کہ پرائز کنٹرول کمیٹی، مجسٹریٹ کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ من مانی قیمتوں کا کلچر ختم کیا جاسکے۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم درمیانے اور طویل المدتی منصوبے پر زیادہ فکر مند ہیں، اس کے لیے ہم نے کمائی میں اضافہ کیا اور رواں ماہ کے آخر میں کامیاب پاکستان پروگرام کا آغاز کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہم نے اپنی پیداوار کو بڑھانا ہے جس سے مقامی مارکیٹ میں استحکام آئے گا۔اس موقع ہر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی جمشید چیمہ نے کہا کہ دنیا میں پیٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 180 روپے جسے ہم بالتریب 123 روپے اور 130 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مصر اور پیٹرول برآمد کرنے والے ممالک کے علاوہ دنیا میں سستا پیٹرول پاکستان میں دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں سب سے سستا آٹا ہماری حکومت فروخت کر رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.