وزیراعلیٰ کی سینئر صحافی اور روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی کی رہائش گاہ آمد، بھائی کے انتقال پر تعزیت، فاتحہ خوانی

بدھ 22 ستمبر 2021 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سینئر صحافی اور روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی کی رہائش گاہ پر گئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مجیب الرحمن شامی سے ان کے بھائی صاحبزادہ ضیاء الرحمن شامی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مجیب الرحمن شامی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدری و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ آپ کے بھائی کے انتقال پر دلی صدمہ ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔