گوجرہ امیرصوبہ جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاویدقصوری نے کہاہے کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ ملک کے غریب پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 23 ستمبر 2021 11:15

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 23 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،ملک وسیم) امیرصوبہ جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاویدقصوری نے کہاہے کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ ملک کے غریب پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کی ہے۔موجودہ وسابقہ حکمرانوں نے ملک کے عوام کا خون چوسنے اور تجوریاں بھرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیاروز بروز کی بڑھتی ہو ئی مہنگائی نے عوام کا عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔

حکمران طبقہ کی طرف سے آئے روز بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام زہنی مریض بنے ہو ئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک وقوم کی کرپٹ سیاستدانوں سے جان چھڑانے کیلئے نیک، صالح،ایمانداراور عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار اپنے امیدواران کو میدان میں اتارنے کا عزم رکھتی ہے جس کیلئے تحصیل گوجرہ سے انہوں نے آئندہ عام انتخابات کیلئے حلقہ این اے111 کیلئے ڈاکڑ عطااللہ حمید، PP.118 کیلئے حافظ نثار احمد جنجوعہ اور PP.119 کیلئے جاویداقبال شیروانی کے ناموں کااعلان کیا انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور ملک وقوم کی ترقی اور اپنے علاقہ کی بہتری کیلئے ایمانداراور صالح امیدواران کا انتخاب کریں تاکہ ملک وقوم کی حالت زار کو بہتر بنایا جایا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی امیرمولانا عارف محمود سمیت دیگر مقامی وضلعی عہدیداران بھی موجود تھے۔