ایبٹ آباد کےایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اجلاس،صحت سہولت پروگرام کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 23 ستمبر 2021 16:10

ایبٹ آباد کےایوب  ٹیچنگ ہسپتال میں اجلاس،صحت سہولت پروگرام  کا جائزہ ..
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2021ء) ڈین ایوب میڈیکل کالج، سی ای او ایوب ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی کی سربراہی میں صحت سہولت پروگرام کے حوالہ سے ہسپتال کے تمام شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں تمام شعبہ جات کے سربراہان نے صحت سہولت پروگرام کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں  تفصیلات سے آگاہ کیا۔

  پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ صحت سہولت پروگرام کے تحت ایک خاندان کے تمام افراد کیلئے 10 لاکھ روپے سالانہ مقرر کئے گئے ہیں تاہم اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ گھر کے کسی ایک فرد پر یہ تمام رقم خرچ نہیں کی جاتی بلکہ اس میں خاندان کے ہر فرد کیلئے ایک حد مقرر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام میں ترجیحی علاج کی بیماریوں میں شامل امراض قلب، شیریان، اتفاقیہ اور حادثاتی علاج، ثانوی سطح کی بیماریوں کی پیچیدگی کی صورت میں ریفرل، ذیابیطس کی پیچیدگیاں، گردے کی پیوندکاری، مصنوعی بازو یا ٹانگ، ہر قسم کا کینسر، گردے اور مثانے کی بیماریاں بشمول ڈائلیسز، چھاتی کے سرطان کی سکریننگ اور نیورو سرجری شامل ہے،  ہم عوام کو صحت سہولت پروگرام کے ذریعے بہتر سے بہتر علاج فراہم کرنے کیلئے ہر مکمن کوشش کر رہے ہیں۔

  پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی کا کہنا تھا کے صحت سہولت پروگرام غریب عوام کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے جو لوگ پہلے بڑی بیماریوں کا علاج نہیں کروا سکتے تھے اب وہ ہر بڑی چھوٹی بیماری کا علاج ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں صحت سہولت پروگرام کے تحت بلکل مفت کروا سکتے ہیں، ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ، ڈاکٹرز، نرسزز اور دیگر تمام تر عملہ دن ہو یا رات عوام کی خدمت کیلئے حاضر ہے، صحت سہولت پروگرام کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے آئی ٹی کی جانب سے  اے ٹی ایچ میں سسٹم بھی متعارف کروا دیا گیا ہے جو بہت جلد عوام کو بہترین سہولیات فراہم کر سکے گا۔

متعلقہ عنوان :