پیپلز پارٹی کے رہنما رانا جمیل منج کی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات

رانا جمیل منج نے رائے ونڈ اور گردونواح میں پارٹی کی کامیابی اور حلقہ میں بھٹو ازم کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے‘راجہ پرویز اشرف

جمعہ 24 ستمبر 2021 15:03

پیپلز پارٹی کے رہنما رانا جمیل منج کی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ..
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رانا جمیل منج نے اپنے ساتھیوں سمیت سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے انکی رہائش گاہ اسلام آباد میںملاقات کی اور انہیں پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیشکی ۔اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ رانا جمیل منج نے رائے ونڈ اور گردونواح میں پارٹی کی کامیابی اور حلقہ میں بھٹو ازم کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

پارٹی قائدین رانا جمیل منج کی صلاحیتوں کی معترف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ سمیت حلقہ کے دیگر علاقوں میں مسلم لیگ دور میں نمایاں ترقیاتی منصوبہ جات نہ ہونے سے شہریوں میں احساس محرومی پیدا ہوا ہے پینے کے صاف پانی ،سیوریج سسٹم ،تحصیل کا فعال نہ ہونا ،میونسپل کمیٹی کا درجہ نہ ملنا اور سرکاری املاک پر قبضہ سمیت دیگر مسائل کو حل نہ کروانا مسلم لیگ ن کی بد نیتی شامل ہے ،رائے ونڈ جیسے اہم علاقے کو پسماندگی کی جانب دھکیلنا عوام کیساتھ سراسر ناانصافی ہے ۔

(جاری ہے)

راجہ پرویزاشرف نے کہا اس بار حلقہ کی عوام پاکستان پیپلز پارٹی کوووٹ دیگی اور رانا جمیل منج ایم این اے منتخب ہو کر عوام کے مسائل حل کروائیں گے ۔انہوں نے وفد سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور 4میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور عوام کیساتھ بہترین رابطہ مہم کی وجہ سے قیادت رانا جمیل منج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے انتہائی مختصر عرصے میں پیپلز پارٹی کو علاقہ میں کھویا ہوا مقام واپس دلایا ہے ،ملاقات کے دوران اہم سیاسی امور ،حلقہ میں سیاسی صورت حال اور عوامی مسائل سمیت کارکنان کے مسائل بھی زیر بحث آئے ،وفد میں پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما ملک ندیم افضل ،شمبل خاں ،کاشف عمران شامل تھے ۔