ْعمرشریف کی علاج کیلئے امریکہ منتقلی کیلئے ایئرایمبولینس پرسوں کراچی ایئرپورٹ پرلینڈ کرے گی

جمعہ 24 ستمبر 2021 17:14

ْعمرشریف کی علاج کیلئے امریکہ منتقلی کیلئے ایئرایمبولینس پرسوں کراچی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) معروف کامیڈین عمرشریف کی امریکہ منتقلی کے لئے ایئرایمبولینس پرسوں ( اتوار) کی رات کراچی ایئرپورٹ پرلینڈ کرے گی جس کے لئے سول ایوی ایشن نے ایئرایمبولینس کو ایئر پورٹ پرلینڈنگ کی اجازت دیدی گئی ہے۔سی اے اے کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر ایمبولینس 26ستمبرکی رات 11بجے کراچی ایئرپورٹ لینڈکرے گی۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایئر ایمبولینس جرمنی سے کراچی پہنچے گی جس میں کپتان کے ہمراہ 5 کریو کا عملہ بھی پاکستان آئے گا۔یاد رہے دو روز قبل معروف کامیڈین عمر شریف کی بیرون ملک علاج کیلئے روانگی کے معاملے پر ایئرایمبولینس کے لیے رقم امریکی بینک کو منتقل کی گئی تھی۔عمرشریف کی بیرون ملک منتقلی کیلئے امریکہ کی ایئرایمبولینس نامی کمپنی کی خدمات حاصل کی جارہی ہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے عمر شریف کے علاج کیلئی4کروڑ جاری کئے گئے تھے جبکہ امریکہ منتقلی کے لیے 2کروڑ 84لاکھ 98ہزار ادا کئے گئے۔