Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور وزراء بھی ہمراہ تھے، ڈی جی آئی ایس آئی کی ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ، وزیراعظم نے آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 ستمبر 2021 19:27

وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں پر وزیراعظم کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے چیلنجز سے نمٹنے پر آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، تینوں مسلح افواج بحریہ، فضائیہ اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے سربراہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، وفاقی وزراء، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکاء کا استقبال کیا۔ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ میں وزیراعظم عمران خان کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ قومی اور عسکری قیادت کو اندرونی بیرونی چیلنجز سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کیخلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات