ادریس میمن کو کراچی چیمبر کا صدر منتخب ہونے پر اسمال ٹریڈرز کی مبارکباد

بزنس گروپ کا 24سالہ کامیابی کا سفر بلا امتیاز خدمت کا ثمر ہے، محمود حامد،سیدلیاقت علی

جمعہ 24 ستمبر 2021 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد، سینئر نائب صدر سید لیاقت علی،نائب صدر جاوید حاجی عبد اللہ،، نوید احمد، جنرل سیکریٹری عثمان شریف نے کراچی چیمبر آف کامرس کے نو منتخب صدر ادریس میمن،سینئر نائب صدر عبد الرحمن، نائب صدر قاضی زاہد حسین اور دیگر کو ان کی بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد دی ہے، اسمال ٹریڈرز کے رہنماں نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب عہدیداران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بی ایم جی گروپ کے بانی سراج قاسم تیلی مرحوم کی فکر اور ویژن پر عمل پیرا ہوں گے، تاجر رہنمائوں نے کہا کہ بی ایم جی گروپ کی بلا مقابلہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کے تاجربی ایم جی کی خدمات اور سراج قاسم تیلی کے بنائے ہوئے بلا امتیاز خدمت کے اصولوں کے ساتھ ہیں،انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر کی قیادت نے تاجروں کی بلا امتیاز خدمت کی ہے، انہوں نے چھوٹے اور بڑے تاجرکے امتیاز کو ختم کردیا ہے،اسمال ٹریڈرز کے رہنمائوں نے بی ایم جی گروپ کے قائد زبیر موتی والا کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے سراج قاسم تیلی کے بعد بحسن خوبی بی ایم جی گروپ کو ان کے اصول ونظریات کے مطابق کامیابی سے آگے بڑھایا۔

(جاری ہے)

مسلسل 24سالہ کامیابی کا سفر بھی بلا امتیاز خدمت سب کے لیے کے زریں اصول کا ثمر ہے۔

متعلقہ عنوان :