فلسطین میں کرونا کے وار جاری، مزید 17 افراد جاں بحق ہوگئے

ہفتہ 25 ستمبر 2021 13:18

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کا شکار 17 مریض دم توڑ گئے جب کہ 2231 نئے مریض سامنے آئے ہیں، اس دوران 2809 مریض صحت یاب ہوئے۔می کیلہ نے معمول کی ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں کرونا کے 12 اور غرب اردن کے علاقوں سلفیت میں ایک، طولکرم میں دو اور نابلس میں دو مریض دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران طولکرم میں 93، اریحا اور وادی اردن میں 40، القدس کے مضافات میں 26، قلقیلیہ میں 26، سلفیت میں 21، نابلس میں 87، جنین میں 54، رام اللہ اور البیرہ میں 90، بیت لحم میں 18، طوباس میں 6، الخلیل میں 25، غزہ میں 1745 نئے کرونا مریضوں کی تصدیق کی گئی۔گرشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طورپر 8976 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔فلسطینی علاقوں میں کرونا کے صحت ہونے والے مریضوں کا تناسب 92 فی صد، فعال کیسز 7 فی صد اور اموات ایک فی صد ہیں۔

متعلقہ عنوان :