Live Updates

سری لنکن بورڈ نے قومی ٹیم کیلئے مہیلا جے وردنے کی خدمات حاصل کرلیں

مہیلا جے وردنے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں ٹیم کے ساتھ خدمات انجام دیں گے،اعلامیہ

ہفتہ 25 ستمبر 2021 15:12

سری لنکن بورڈ نے قومی ٹیم کیلئے مہیلا جے وردنے کی خدمات حاصل کرلیں
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) نے قومی ٹیم کیلئے سابق کپتان مہیلا جے وردنے کی خدمات حاصل کرلیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس ایل سی نے سابق کپتان کو سری لنکن ٹیم کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ مقرر کردیا ۔بورڈ کے اعلامیے کے مطابق مہیلا جے وردنے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں ٹیم کے ساتھ خدمات انجام دیں گے۔ایس ایل سی کے مطابق قوم ٹیم کے بعد سابق سری لنکن کپتان قومی انڈر 19 ٹیم کی بھی رہنمائی کریں گے۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :