نیو یارک میں ہزاروں ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کا ہدف پورا ہونے کا امکان کم ہو گیا

ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کی جگہ نیشنل گارڈ تعینات کرنے پر غور کیا جانے لگا

اتوار 26 ستمبر 2021 14:50

نیو یارک میں ہزاروں ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کا ہدف پورا ہونے کا امکان ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) نیو یارک میں ہزاروں ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کا ہدف پورا ہونے کا امکان کم ہو گیا، ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کی جگہ نیشنل گارڈ تعینات کرنے پر غور کیا جانے لگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیو یارک میں دوسری ریاستوں یا بیرونِ ملک سے ہیلتھ ورکرز کی خدمات حاصل کرنے پر بھی غور کیا جانے لگا ،گورنر نیو یارک کا ہنگامی حالت کے نفاذ کے لیے ایگزیکٹیو آرڈر جاری کرنے کا ارادہ ہے۔واضح رہے کہ نیو یارک میں ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کی ڈیڈ لائن پیر کی رات ختم ہو رہی ہے، ،نیویارک کے 4 لاکھ 50 ہزار ہیلتھ ورکرز میں سے 70 ہزار کو ویکسین نہیں لگی ۔

متعلقہ عنوان :