ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے : شاہد آفریدی
ورلڈ کپ سکواڈ میں 2یا3پلیئرز کو منتخب کرنے کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی،خصوصی یا غیر معمولی صورتحال میں کھلاڑیوں کو تبدیل کرنا ممکن: سابق کپتان
ذیشان مہتاب اتوار 26 ستمبر 2021 18:35
(جاری ہے)
آفریدی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کا یکطرفہ طور پر سیریز کی منسوخی کا فیصلہ بالکل غلط تھا اور اسے برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کو پاکستان میں پسند کیا جاتا ہے اور ان کے لیے ایسا کرنا ناقابل معافی ہے۔ اگر کوئی ممکنہ خطرہ تھا تو انہیں پی سی بی کے ساتھ شیئر کرنا چاہیے تھا اور پاکستانی سکیورٹی فورسز کا انتظار کرنا چاہیے تھا تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ شاہد آفریدی نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جعلی خطرہ بھارت سے شروع ہوا تھا اور یہ پاکستان کو بدنام کرنے کی چال تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم بڑی تصویر دیکھیں تو یقینا ہم سب دیکھ سکتے ہیں کہ اس ایجنڈے کے پیچھے کون ہے۔ ان جعلی ای میلز پر زیادہ توجہ نہیں دی جانی چاہیے اور پڑھے لکھے ممالک کو لازم ہے کہ وہ خود کو پاک بھارت جھگڑے سے دور رکھیں اور اپنے فیصلے خود کریں۔ 44 سالہ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ آئی سی سی کی بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ ان معاملات کو حل کرے اور ایک مضبوط فیصلہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ گورننگ باڈی کو خاموش نہیں بیٹھنا چاہیے جب کہ پاکستان مشکلات کا شکار ہے اور ٹیمیں بغیر کسی ثبوت اور نتائج کے اپنے دورے منسوخ کرتی رہیں۔ کچھ حلقوں کی جانب سے تجویز دی جارہی ہے کہ پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے میچ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے لیکن آفریدی نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے پرفارمنس اور میچ جیت کر اپنے ناقدین کو جواب دینا چاہیے، ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہم ورلڈ کپ میں کیویز کیخلاف بہترین کھیل پیش کریں۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سکواڈ میں 2یا3پلیئرز کو منتخب کرنے کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی،یہ بھی قابل فہم نہیں کہ ایک،دو اہم کرکٹرز کو ہم اسکواڈ سے باہر کس طرح کرسکتے ہیں، اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ پاکستان ٹیم میں چند تبدیلیاں کرسکتا ہے،خصوصی یا غیر معمولی صورتحال میں کھلاڑیوں کو تبدیل کرنا ممکن ہے، سلیکشن میں خامیوں سے قطع نظر میں میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کو بھرپور سپورٹ کروں گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.