حریم شاہ کے شوہر نے شادی کی تصدیق کردی

حریم شاہ شوہر بلال شاہ کے ہمراہ ان دنوں قطر میں موجود ہیں

پیر 27 ستمبر 2021 11:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) متنازع ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے شادی کی تصدیق کردی ہے۔گزشتہ دنوں حریم شاہ نے بلال شاہ سے شادی کا دعویٰ کیا تھا، اب انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر نے خود ہی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بلال شاہ شادی کی تصدیق کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حریم شاہ کی جانب سے شوہر کے ہمراہ شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں ایک ساتھ کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

دورانِ ویڈیو بلال شاہ کو ویڈیو بننے سے آگاہ کیا جاتا ہے، اور ٹک ٹاکر صندل خٹک کی جانب سے ویڈیو بنانے کے ساتھ حریم کے شوہر بلال شاہ سے پوچھا جاتا ہے کہ شادی ہوگئی ہے جس پر بلال شاہ کہتے ہیں کہ ’جی ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ حریم شاہ شوہر بلال شاہ کے ہمراہ ان دنوں قطر میں موجود ہیں، اس سے قبل حریم شاہ ترکی کے سیر سپاٹوں میں مصروف تھیں۔

متعلقہ عنوان :