پاکستان قونصلیٹ جدہ کی جانب سے سعودی قومی دن کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا کی گئی

irfan khatana عرفان کھٹانہ پیر 27 ستمبر 2021 11:57

پاکستان قونصلیٹ جدہ کی جانب سے سعودی قومی دن کے موقع پر رنگا رنگ تقریب ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2021ء) تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصلر جنرل خالد مجید نے کہا کے سعودی بھائیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کے پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کی مثال دنیا دیتی ہے دونوں اسلامی برادر ملک ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں برابر کے شریک ہوتے ہیں ،پاکستانی سفارتخانہ سعودی عرب میں وہ واحد ملک کا سفارت خانہ ہے جس نے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں یوم الوطنی کی تقریبات منعقد کروائی ہم  شاہ سلمان بن عبدالعزیر اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے دعاگو ہیں اللہ پاک انکا سایہ ہمشہ قائم رکھیں اور سعودی عرب انکی سربراہی میں دن دگنی ترقی کرے۔

(جاری ہے)

تقریب کے آخر میں  یوم آزادی کا کیک کاٹا اور پاک سعودی دوستی کی مثال دیتے ہوئے دو پاکستانی نوجوان بھائیوں نے سعودی قومی ترانہ طبلے کی دھن پر گا کر سعودی بھائیوں سے یکجہتی اور محبت کا اظہار کیا۔