دائود انجینئرنگ یونیورسٹی میںداخلہ ٹیسٹ بدھ اور جمعرات کو ہوں گا

29ستمبر اور 30ستمبر کو ہر روز ٹیسٹ کے 3سیشن ہوں گے اور ہر سیشن میں 800 امیدواروں کو ٹیسٹ لیا جائے گا، رجسٹرار

پیر 27 ستمبر 2021 14:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سال برائی2021-22 کیلئے پری ایڈمیشن ٹیسٹ بدھ 29ستمبر اور جمعرات 30ستمبر 2021 کو ہوں گے۔ داخلہ ٹیسٹ صرف کراچی میں ہوگا جس کا انعقاد این ای ڈی یونیورسٹی میں کیا جائے گا ۔ داخلہ ٹیسٹ منفی مارکنگ کے تحت ہوں گے اور دس غلط جوابات کی صورت میں ایک نمبر منہا کرلیا جائے گا ۔

رجسٹرار سید آصف علی شاہ کے اعلامیئے کے مطابق 29ستمبر اور 30ستمبر کو ہر روز ٹیسٹ کے 3سیشن ہوں گے اور ہر سیشن میں 800 امیدواروں کو ٹیسٹ لیا جائے گا۔ تمام امیدوار طلبا کو رول نمبر سلپ دائود یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کردیئے گئے ہیں ، رجسٹرڈ امیدوار اسٹوڈنٹ پورٹل پر لاگ ان ہوکر اپنے رول نمبر سلپ ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

امیدواروں کو ٹیسٹ کے مقام پر مختلف اوقات صبح 8 بجے ، 10بجے اور 1بجے بلایا گیا ہے جس کی تفصیلات ہر امیدوار کے رول نمبر سلپ پر درج ہے۔

رجسٹرار سید آصف علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے تحفظ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹیسٹ کے دوران امیدواروں کی نشستوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھا جائے گا جبکہ ہر امیدوار کو ماسک پہننا ہوگا ، داخلہ ٹیسٹ میں جانے سے قبل ہر امیدوار کو ٹمپریچر چیک کیا جائے گا۔ مزید برآں امیدواروں کو کسی بھی طرح کی مشکل کی صورت میں وہ وقت مقررہ سے پہلے ٹیسٹ سینٹرز پر اصل شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے ساتھ پہنچ کر اپنے ایڈمٹ کارڈ بنوا سکتے ہیں ۔