پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز کیلئے نیا فنانشل ماڈل پیش کردیا

پی ایس ایل 5،6 کیلئے فرنچائزز کو کورونا ریلیف فراہم کیا جائیگا، پی ایس ایل 7 میں فرنچائزز کے ریونیو میں حصہ بڑھانے ،ڈالر کی قیمت متعین کرنیکا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 28 ستمبر 2021 12:44

پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز کیلئے نیا فنانشل ماڈل پیش کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 ستمبر 2021ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کیلئے نیا فنانشل ماڈل پیش کردیا۔ پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی زیر صدارت ہوا جس میں پی ایس ایل فرنچائزز کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔ پی سی بی نے پی ایس ایل کے 5ویں اور چھٹے سیزن کیلئے فرنچائزز کو کورونا ریلیف کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پی ایس ایل 7 میں فرنچائزز کے ریونیو میں فرنچائزز کا حصہ بڑھانے اور ڈالر کی قیمت متعین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پی سی بی نے فرنچائزوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے انہیں نیا فنانشل ماڈل پیش کیا ہے۔ پی سی بی کو امید ہے کہ فرنچائزز اس آفر کو قبول کریں گی تاکہ ہم سب مل کر پی سی ایل برانڈ کی مضبوطی کیلئے کام کرسکیں۔