آرمی ایکٹ کی حمایت، مریم نواز کے بیان کے بعد 4 اہم رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار ہو گئے تھے
نائب صدر ن لیگ کے بیان پر کچھ پارٹی رہنماؤں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لندن فون کیا کہ ہمیں اپنے راستے الگ کرنے دیں۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا دعویٰ
مقدس فاروق اعوان منگل 28 ستمبر 2021 14:15
(جاری ہے)
اب کیا کل کی بچی نے ہمیں سیاست سکھانی ہے۔ایسی ہی صورتحال میں تو حمزہ شہباز کو بولنا پڑا اور انہوں نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ پارٹی قیادت کا تھا۔
مریم نواز نے پارٹی کے دو لوگوں کو فون کرکے کہا کہ آپ حمزہ شہباز کے بیان کی نفی کرتے ہوئے کہیں کہ ہمیں اس فیصلے کی حمایت کے لیے مجبور کیا گیا تھا۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ چار پارٹی رہنماؤں نے مریم نواز کے بیان پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے لندن فون کیا اور کہا کہ ہمیں اپنا راستہ الگ کرنے دیں۔۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے ایک اہم بیان دیا تھا جس نے تہلکہ مچا دیا تھا۔عدالت پیشی کے موقع پر صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ ایک ایکسٹینشن پہلے دی گئی تھی اور اب چئیرمین نیب کو دی جا رہی ہے اس پر کیا کہیں گی؟ جس کے بعد جواب میں مریم نواز نے کہا کہ پہلی والی ایکسٹینشن کے گناہ میں شریک نہیں تھی۔ صحافی نے پوچھا کہ مسلم لیگ ن نے ووٹ تو دیا تھا جس پر مریم نواز نے جواب دیا میں اُس مسلم لیگ ن میں نہیں تھی۔مریم نواز کے اس بیان نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، اسی حوالے سے ترجمان مریم نواز محمد زبیر کا بھی ردِعمل آیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نے کے رہنما محمد زبیر کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مریم نواز کا بیان بالکل واضح ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.