جیکب آباد کے سیپکو عملے نے کھلی کچہریوں کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا

منگل 28 ستمبر 2021 19:18

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) جیکب آباد کے سیپکو عملے نے کھلی کچہریوں کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ، اضافی بل بھیج کر درستگی کے لئے ہزاروں روپے بٹورنے کی شکایات تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے کرپٹ سیپکو عملے نے کھلی کچہریوں کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے بجلی صارفین کو اضافی بل کا اجراء کرکے ناجائز بل کی درستگی کے لئے ہزاروں روپے بٹورنے کی شکایات ملی ہیں سیپکو عملہ آڈٹ آفیس اور ایس ای کے نام پر صارفین سے ہزاروں روپے رشوت وصول کی جاتی ہے ، جس میں نہ صرف روینو آفیس کا عملہ بلکہ ایل ایس ، لائین مین اور دیگر ملوث ہیںجو بلوں کی درستگی کے نام پر ہر ماہ لاکھوں روپے کا ادارے کو چونا لگاتے ہیںسیپکو عملہ ایجنٹوں کے ذریعے بھی صارفین سے بلوں کی درستگی کے نام پر لوٹما ر کرتا ہے چیف سیپکو ہر ماہ ہونے والی لاکھوں کی کرپشن کا نوٹس لیکر تحقیقات کرواکرملوث عملے کے خلاف کاروائی کریںتاکہ یہ کرپشن کا کاروبار بند ہو سکے اس سلسلے میں ایکسئین سیپکو جیکب آباد شاہ محمد باجکانی سے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :