تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے 15سالہ لڑکی سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا

منگل 28 ستمبر 2021 19:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے 15سالہ لڑکی سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ پولیس کو متاثرہ لڑکی کی والدہ نے درخواست دی کہ ملزم ذوہیب اس کی بیٹی کوبازار لے جانے کے بہانے کسی نامعلوم شخص کے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا،جس پر ائیرپورٹ پولیس نے فوری طورمقدمہ درج کیا، ایس ایچ اوائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 15سالہ لڑکی سے زیادتی کرنیو الے ملزم ذوہیب کو گرفتارکرلیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ایس پی پوٹھوہار تصور اقبال کا کہناتھاکہ راولپنڈی پولیس خواتین اور بچوں پر زیادتی،تشدداور ہراسمنٹ جیسے واقعات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی رکھتی ہے جسے یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :