فرنچائز مالکان اور رمیز راجہ میں ٹھن گئی، پی ایس ایل 7 کا انعقاد خطرے سے دوچار

پی ایس ایل مالکان نے رمیز راجہ کو معاملات حل کرنے کا کہا، چیئرمین پی سی بی بولے Take it یا Leave it

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 29 ستمبر 2021 17:16

فرنچائز مالکان اور رمیز راجہ میں ٹھن گئی، پی ایس ایل 7 کا انعقاد خطرے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 ستمبر 2021ء ) فرنچائز مالکان اور رمیز راجہ میں ٹھن گئی، پی ایس ایل کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا،جو ہوگا میری مرضی سے ہوگا، پی سی ایل فرنچائز اجلاس میں رمیز راجہ نے دو ٹوک موقف دے دیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل مالکان نے رمیز راجہ کو معاملات حل کرنے کا کہا، جس پر رمیز راجہ نے کہا کہ Take it اور Leave it ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز کی جانب سے ڈالر کا ریٹ طے کرنے کا مطالبہ سامنے آنے پر رمیز راجہ نے کہا کہ جو ڈالر کا ریٹ ہے اُسی حساب سے چلے گا، مجھے نیب میں جانے کا شوق نہیں ہے۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ اگلے 3 ماہ پی ایس ایل کے لئے بہت اہم ہیں، سوچ لیں؟ ، رمیز راجہ نے جواب دیا کہ کیا آپ مجھے ڈرانا چاہ رہے ہیں؟ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے عدالت جانے کی دھمکی دے ڈالی، اس پر رمیزراجہ نے پھر وہی جواب دیا کہ Take it اور Leave it ، انہوں نے فرنچائز کو فیصلے کے لئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔