قبائلی رہنماء میر تاج محمد زرکزئی بروزِ جمعہ قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

ہفتہ 2 اکتوبر 2021 00:11

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2021ء) قبائلی رہنماء میر تاج محمد زرکزئی بروزِ جمعہ قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ وہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری رکن بلوچستان اسمبلی میر نعمت اللہ خان زہری میر علی نواززہری کے خالہ زاد ۔

(جاری ہے)

نواب خان محمد زرکزئی کے نواسہ۔ میر سعیداحمد زہری میر مشتاق احمد زہری کے والد میر محمد ایوب زہری میر بشیراحمد زہری میر بلوچ خان زہری میر بہرام خان زہری کے بھائی میر اورنگزیب زہری میر سلمان زہری میر جواد زہری کے دادا تھے ۔ مرحوم چند روز کی علالت کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے جن کی تدفین بروز ہفتہ خضدار میں کردی جائیگی ۔