بانیان پاکستان کی اولادوں پر قصدا سرکاری ملازمتوں کے دروازے بند کرنا سنگین ظلم ہے، اسلم فاروقی

جمعرات 7 اکتوبر 2021 17:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2021ء) بانیان پاکستان کی اولادوں کی سرگرم تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے بانی و چیئرمین، ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ اور 2013 کے عام انتخابات میں این اے 240 کراچی کے سابق امیدوار ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کی محب قوم پر قصدا سرکاری ملازمتوں کے دروازے بند کئے جانا سنگین ظلم ہے حکومت میں شامل بانیان پاکستان کی اولادوں کی شناخت مہاجر کے نام پر سیاست کرنے والے بانیان پاکستان کی اولاد محب قوم (مہاجر) کے اوپر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف میدان میں نکلیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوٹا سسٹم کی شکل میں ظلم ہو یا کسی بھی شکل میں ہو اس پر خاموشی ظالم کے ہاتھ مضبوط کرنے کے برابر ہے اور اس لئے مہاجر نام پر سیاست کرنیوالے حکومت کے مزے لوٹنے کے ساتھ بانیان پاکستان کی اولاد محب قوم کے لئے مثبت کام بھی کریں۔