پشاور اورچارسدہ کے بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے درمیان سیریزکاآغازہوگیا،پہلے روزچارسدہ کوایک صفر سے برتری حاصل رہی

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 13:53

پشاور اورچارسدہ کے بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے درمیان سیریزکاآغازہوگیا،پہلے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2021ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخواکے تعاون سے پشاور اور چارسدہ کے بیڈمنٹن کھلاڑیوںکے مابین سیریزکاآغازہوگیاہے،پہلے روزکھیلے جانیوالے مقاببلوں میں چارسدہ کے کھلاڑیوںنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک صفر سے کامیابی حاصل رہی،اس سیریزمیںانڈر17کے بچے حصہ لے رہے ہیں۔

ڈائریکٹریٹ ؤف سپورٹس کے تعاون سے چارسدہ میںمنعقدہ سیریز پہلے سنگل میچ میں چارسدہ کے بخت الثاقب نے پشاور کے حشام کو ہرایا۔دوسرے سینگل میچ میںچارسدہ کے سنگین نے پشاور کے محسن کو 21-12,21-12سے شکست دی،تیسرے میچ میںپشاور کے ریان نے چارسدہ کے حسنین کو 22-20,22-20سے جبکہ چوتھے میچ میںچارسدہ کے محمد نے پشاور کے سہیل کو شکست دی،پانچویںن سنگل میچ میںچارسدہ کے عمیر نے پشاور کے حسیب کو 21-19,21-11سے ہرایا،مینزڈبلزمیںچارسدہ کے بخت لثاقب اور محمد کی جوڑی نے پشاور کے حشام اور محسن کو ہراکر سیریزمیں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

اس سیریزکو کوچز ندیم خان اور حیات اللہ نے ارگنائز کیاہے ،جس کا اصل مقصد پشاور اور چارسدہ کے اضلاع میں بیڈمنٹن کھیل کو فروغ دینااور گراس روٹس پر ٹیلنٹ تلاش کرکے سامنے لاناہے ۔اس حوالے سے کوچ ندیم خان نے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ نوجوان نسل کھیلوں میں دلچسپی لے رہے ہیں کیونکہ کھیل ایک ایساشعبہ ہے جس سے انسان خودکوذہنی وجسمانی طورپر فٹ رہ سکتے ہیں ،انکاکہناتھاکہ وہ قبل ازیں پشاورسپورٹس کمپلیکس میں بحیثیت کوچ خدمات انجام دے رہے تھے لیکن اب انکا تبادلہ عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ کردیاگیاہے،انہوں نے کہاکہ انہیں جہاں بھی ذمہ داری سونپی جائے گی اپنا کام پوری دیانتداری اور ایمانداری کرینگے،جس کا رزلٹ ضرورآئے گا۔