حمزہ شہباز شریف کی پارٹی کے سینئر رہنما پرویز ملک کے گھر آمد

مرحوم پرویز ملک کی اہلیہ اور صاحبزادے سمیت تمام اہل خانہ سے تعزیت

پیر 11 اکتوبر 2021 20:44

حمزہ شہباز شریف کی پارٹی کے سینئر رہنما پرویز ملک کے گھر آمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2021ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی پارٹی کے سینئر رہنما پرویز ملک کے گھر آمد ، حمزہ شہبازشریف نے مرحوم پرویز ملک کی اہلیہ اور صاحبزادے سمیت تمام اہل خانہ سے تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہاکہ پرویز ملک ایک عظیم شخصیت تھے، پرویز ملک پارٹی کااثاثہ تھے میرے لئے شفیق دوست اور بزرگ بھی تھے، مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے کوئی فیملی ممبر مجھ سے الگ ہوگیاہے، اللہ تعالی لواحقین کو صبر اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے،ایسے لوگ دنیا سے چلے جاتے ہیں لیکن اپنی حسین یادیں چھوڑ دیتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ نوازشریف اور شہباز سے پہلے ان کا تعلق میرے دادا کے ساتھ تھا، ایسے لوگوں کا خلا کبھی پورا نہیں ہوتا۔