نولکھا میں جعلی شہد یونٹ پکڑا گیا ، 805کلو جعلی شہد برآمد، مقدمہ درج

منگل 12 اکتوبر 2021 15:29

نولکھا میں جعلی شہد یونٹ پکڑا گیا ، 805کلو جعلی شہد برآمد، مقدمہ درج
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2021ء) فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے نولکھا میں جعلی شہد یونٹ پکڑا لیا ، 805 کلو جعلی شہد برآمدکر کے مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کے مطابق گلاب کی پتیوں میں شوگر سیرپ، کیمیکلز اور کھلے رنگوں کی ملاوٹ سے شہد تیار کیا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

شہد کو کھانے کے علاوہ دوائی کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ملاوٹی شہد انسانی صحت کیلئے انتہائی مضرثابت ہوتا ہے۔سردیوں میں شہد کی طلب بڑھنے کے باعث جعلساز مافیا ناقص اجزا سے تیار کردہ جعلی شہد سپلائی کرتے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر جعلی اشیائے خورونوش کیخلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :