انسانی سمگلنگ اور اسکی روک تھام کے حوالے سے گجرات پریس کلب میں ”سیف اینڈ لیگل مائیگریشن“ کے موضع پر آگاہی سیشن منعقد ہوا جسکی صدارت گجرات پریس کلب کے صدر عبدالستارمرزا نے کی

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ بدھ 13 اکتوبر 2021 11:35

انسانی سمگلنگ اور اسکی روک تھام کے حوالے سے گجرات پریس کلب میں ”سیف ..
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2021ء) انسانی سمگلنگ اور اسکی روک تھام کے حوالے سے گجرات پریس کلب میں ”سیف اینڈ لیگل مائیگریشن“ کے موضع پر آگاہی سیشن منعقد ہوا جسکی صدارت گجرات پریس کلب کے صدر عبدالستارمرزا نے کی جبکہ مائیگریٹ ریسورس سنٹر کے قو نصلرعمر شہزادنے خصوصی لیکچر دیا آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے قونصلرعمر شہزادکا کہنا تھا کہ قانونی ہجرت اور غیر قانونی ہجرت دور حاضر کا اہم ایشو ہے اس سلسلہ میں میڈیا آگاہی کا بہترین ذریعہ ہے جس کیلئے گجرات پریس کلب کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ہمارا مقصد بیرون ملک غیر قانونی طریقے سے جانیوالے لوگوں کی فیملز اور نوجوانوں کو اسکے خطرات سے آگاہ کرنا ہے تاکہ وطن عزیز کی بدنامی کیساتھ قیمتی جانوں کا ضیاع بھی نہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ ہمارا ادا رہ بیرون ملک جانیوالے نوجوانوں کی رہنمائی کیلئے گزشتہ ایک سال سے اپنے فرائض صوبہ کے مختلف اضلاع، دیہاتوں میں جا کر ادا کررہا ہے 80سے 90فیصد آباد ی کی خواہش ہے کہ وہ بیرون ملک رہائش اختیار کر لیں اسی طرح نوجوانوں کی بڑی تعداد بیرون ملک جانے کی خواہشمند ہے اگر قانونی طور پر کوئی جانا چاہتا ہے تو یہ اسکا حق ہے لیکن انہی کی آڑ میں ایجنٹ مافیا بھی اپنا دھندہ جاری رکھے ہوئے ہے جو سبز باغ دکھا کر اداروں پر عدم اعتماد کرتے ہوئے جانی و مالی خطرات کے باوجود سنگین اقدام اٹھا لیتے ہیں جنہیں ان حالات سے بچانے کیلئے ہمار ا ادارہ فری سروسز فراہم کرر ہا ہے اگر بیرون ملک لیجانے کیلئے کوئی ایجنٹ آپکے اردگرد کام کررہے ہیں تو پہلے ان سے متعلق تحقیق کی جائے کہ ایجنٹ حکومتی سطح پر رجسٹرڈ بھی ہیں یا نہیں انہوں نے کہا کہ گجرات، منڈی بہاوالدین کے لوگوں کی بڑی تعداد ایسے ایجنٹوں سے متاثر ہ ہے اس لیے یہاں حکومت پاکستان، حکومت پنجاب، منسٹری آف اوورسیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ کے ماتحت کام کررہے ہیں گجرات میں مائیگریٹ ریسورس سنٹر کے فوکل پرسن سید محسن علی نے کہا کہ کمیونٹی کیساتھ ملکر آگاہی مہم سے انشاء اللہ اُمید ہے تبدیلی بھی آئے گی اور لوگوں میں شعور بھی بیدار ہوگا تاکہ وہ مزید لٹنے سے بچ سکیں اس سلسلہ میں گجرات کا میڈیا ہمارا بھر پور ساتھ دے تاکہ اس ضلع کے لوگوں تک زیادہ سے زیادہ پیغام پہنچ سکے صدر گجرات پریس کلب عبدالستارمرزا نے کہا کہ گجرات کے کئی گھرانوں کے چراغ سنہرے مستقبل کیلئے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں شاندار مستقبل ہر پاکستانی کا حق ہے لیکن جب سٹیٹ روٹی، کپڑا، مکان، روزگار سمیت بنیادی فرض ادا نہیں کریگی تو لوگ اپنے معاشی حالات اور اپنی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے شارٹ کٹ کا راستہ اپنائیں گے جسکی وجہ سے نوجوان ڈنکی لگا کر غیر قانونی طریقے سے بارڈر بھی کراس کرتے ہیں اور اسکا نتیجہ انکی ہلاکتوں کی صورت میں بھی نکلتا ہے آج بھی گجرات اور اسکے گردونواح میں غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر لوٹ لینے والے ایجنٹ مافیا کی بڑی تعداد موجود ہے جنہیں ایف آئی اے  اہلکاروں کی سرپرستی بھی حاصل ہوتی ہے لیکن کوئی بھی ان پر قانونی کارروائی کیلئے ہاتھ نہیں ڈالتا ہر حادثہ کے بعد حکومت حرکت میں آتی ہے چند دن ایکشن ہوتا ہے مگر دوبارہ یہ مافیا سرگرم ہو جاتا ہے حکومت کو چاہیے کہ اگر متعلقہ محکموں کا چیک اینڈ بیلنس رکھے تو ایجنٹ مافیا کے غیر قانونی دھندے کا گلا گھونٹا جاسکتا ہے سینئر صحافی الیاس قادری نے کہا کہ گجرات پریس کلب پہلے بھی لوگوں میں ہر حوالے سے شعور بیدار کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار جاری رکھے ہوئے ہے انشاء اللہ مائیگریٹ ریسورس سنٹر کی آگاہی مہم میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کریگا آگاہی سیشن میں جنرل سیکرٹری عاصم رضا سید، نائب صدر سید اظہر شاہ، رانا شہزاد، سید عابد علی، شاہد کمبوہ،نواز ش علی نوازش،صغیر احمد قمر،سید ابدال شاہ، عامر بیگ مرزا، عبدالسلام مرزا، اویس بیگ، طارق پاشا دیگر موجود تھے۔