دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 13 اکتوبر 2021 13:58

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 45900کیوسک اور اخرج 50000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد9600 کیوسک اور اخراج9600کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد12400کیوسک اور اخراج25000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد18400کیوسک اور اخراج 5000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد60200کیوسک اور اخراج 56100کیوسک،چشمہ آمد72500کیوسک اوراخراج 69000کیوسک، تونسہ آمد64400 کیوسک اور اخراج59400 کیوسک، پنجند آمد6800کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 65400کیوسک اور اخراج 48600کیوسک، سکھر آمد43900کیوسک اور اخراج 9200 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد10900کیوسک اور اخراج 530کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1511.91 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.830 ملین ایکڑ فٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1181.35 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.248 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح644.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.105 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔