جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کا مفلر لینے سے انکار کر دیا
کارنر میٹنگ کے دوران جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی کا مفلر لینے سے انکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
مقدس فاروق اعوان بدھ 13 اکتوبر 2021 13:36
(جاری ہے)
یہ بھی خبریں گردش کرتی رہیں کہ جہانگیر ترین تحریک انصاف چھوڑنے لگے ہیں تاہم انہوں نے پارٹی چھوڑنے کی تردید کی۔حال ہی میں جہانگیر ترین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہانگیر ترین کارنر میٹنگ میں موجود ہیں اور جب انہیں پی ٹی آئی کا مفلر پہننے کے لیے دیاجاتا ہے تو وہ انکار کر دیتے ہیں۔
عمران خان پی ٹی آئی کا مفلر ہر اس سیاسی رہنما کو پہناتے ہیں جو پی ٹی آئی کا حصہ بنتا ہے اور پارٹی کے مفلر کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے۔جہانگیر ترین کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مخالفین کو ایک بار پھر باتیں کرنے کا موقع مل گیا۔سوشل میڈیا پر بھی دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ بظاہر جہانگیر ترین بھی پی ٹی آئی سے تنگ آ چکے ہیں۔دوسری جانب جہانگیر ترین نے کارنر میٹنگ سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہاکہ میں نے 8 سال دن رات کرکے پی ٹی آئی میں محنت کی۔انہوں نے کہاکہ الیکشن سے 6 مہینے پہلے انہیں غلط اور فضول فیصلے سے نااہل کیا گیا، نااہلی کے باوجود میں نے عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ دوران خطاب جہانگیر ترین نے کم سیٹوں کے باوجود پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت بننے کا کریڈٹ خود کو دیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ الیکشن ہوا پی ٹی آئی کامیاب ہوئی،لیکن کچھ سیٹں کم ہوئیں ،پھر آپ سب کو پتہ ہے کہ جہاز چلا۔اٴْن کا کہنا تھاکہ ن لیگ سے 8 سیٹیں کم تھیں،اللہ نے کرم کیا اورہماری حکومت بن گئی۔جہانگیر ترین نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے بعد انہیں باقاعدہ سازش کے تحت عمران خان سے الگ کردیا گیا۔انہوں نے کہاکہ میرے خلاف سازش کرنے والوں کو معلوم تھا کہ یہ ہمارے لیے خطرہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.