طالبان حکومت کو تسلیم کرنا اس وقت ترجیح نہیں، قطری وزیرخارجہ

اس وقت نئی افغان انتظامیہ سے رابطے میں رہنے اور انسانی امور پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے،مطلق القحطانی

بدھ 13 اکتوبر 2021 16:24

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) قطری وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے مطلق القحطانی نے کہاہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنا اس وقت ترجیح نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت نئی افغان انتظامیہ سے رابطے میں رہنے اور انسانی امور پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔خصوصی نمائندے نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں تعلیم اور وہاں سے انخلا کے خواہشمند افراد کے محفوظ راستے پر توجہ دینی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :