اتباع رسول ﷺ میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے ،حافظ حامد رضا
آپ ﷺ کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ،کائنات کے ذرے ذرے کیلئے رحمت بن کر آئے، معاون خصوصی وزیراعظم آزاد کشمیر
بدھ 13 اکتوبر 2021 19:10
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ اوقاف و امور دینیہ کے زیر اہتمام عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کی مناسبت سے رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب کی صدارت سیکرٹری اوقاف و امور دینیہ سید شاہد محی الدین قادری نے کی ۔ تقریب سے ڈائریکٹر جنرل اوقاف شاہد ایوب ، ڈائریکٹر امور دینیہ حافظ نذیر احمد قادری، مولانا حمید الدین برکتی ، مولانا محمود الحسن اشرف، علامہ عبدالرزاق چشتی ، علامہ منظور الحسن ، علامہ عمران رضا شیرازی، علامہ محمد ندیم، اکرام الحق قادری ویگر نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا جبکہ کانفرنس تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ مقررین نے نبی رحمت ﷺ کی حیات طیبہ اور سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالی اور کلام پیش کیے ۔ معاون خصوصی حافظ حامد رضا نے کہاکہ عمران خان کی ہدایت کے مطابق حکومت آزادکشمیر کے فیصلے کی روشنی میں آزادکشمیربھر میں عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے کی توفیق عمران خان ہوئی ، دعا گو ہیں کہ وہ اپنے مشن میں کامیاب ہوں ۔ماہ ربیع الاول میں عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد کروانے جارہے ہیں۔ راولاکوٹ اور میرپور میں بھی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنسز منعقد کروا رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دربار سہیلی سرکار کے تعمیراتی کام کی خود نگرانی کررہا ہوں ۔ مزار شریف کی تعمیر کے ساتھ نمازیوں اور زائرین کی سہولیات کیلئے بھی کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اللہ رب العزت نبی رحمت ﷺ کے صدقے ہماری زندگیوں میں بہتری لائے اور امت مسلمہ کا وقار بحال کروائے۔ رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر سیکرٹری امورددینیہ ، اوقاف اور امور دینیہ کے حکام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری امور دینیہ و اوقاف سید شاہد محی الدین قادری نے کہا کہ نبی رحمتﷺ وجہ تخلیق کائنات ہیں، آپ ﷺ حیات طیبہ اور سیرت مبارکہ میں دنیاوی و آخروی کامیابی ہے۔ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی اور حافظ حامد رضا قادری کی سربراہی کام کررہے ہیں ۔دربار سہیلی سرکار کی تعمیر کے ساتھ کمپلیکس بھی تعمیر کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس طرح انہوں نے گزشتہ برس جنرل اسمبلی میں دنیا کوبتایا کہ نبی ﷺ ہمارے لیے سب سے بڑھ کر ہیں ۔ عمران خان نے جنرل اسمبلی میں دو ارب مسلمانوں کی ترجمانی کی جس پر ان کے شکرگزار ہیں ۔ ڈائریکٹر جنرل اوقاف شاہد ایوب نے کہاکہ تمام علماء کرام کا شکریہ ادا کیا۔ ڈائریکٹر امور دینیہ حافظ نذیر احمد قادری نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر کے فیصلے کے مطابق محکمہ اوقاف و امور دینیہ کے زیر اہتمام کل جمعرات کو راولاکوٹ جبکہ ہفتہ کو میرپور کھڑی شریف میں رحمت اللعالمینﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا ۔ رحمت اللعالمین کانفرنسﷺ کے اختتام پر معاون خصوصی برائے اوقاف و امور دینیہ حافظ حامد رضا نے شہدائے تحریک آزادی کشمیر ، شہدائے زلزلہ ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور سردار سکندر حیات کے بلندی درجات ،عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کروائی ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
کاکروچ جنتا پارٹی کانئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب احتجاج
-
بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کا پہلا غیر ملکی دورہ ،بھارت کے بجائے ملائیشیا اورچین کاانتخاب
-
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
-
آزاد کشمیر کا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر بن گیا
-
سانگھڑمیں گھریلو تنازع پر بدبخت بیٹے نے باپ قتل کر دیا
-
مردان،کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.