خسرہ کی وبا سے بچنے کے لئیے حفاظتی انجکشن لگانا لازمی ہے ،ڈپٹی ڈی ایچ او لورالائی

جمعرات 14 اکتوبر 2021 16:18

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2021ء) :15 نومبر تا27نومبر قومی خسرہ روبیلامہم کے انتظامات مکمل کر لئیے گئے ہیں 9 ماہ  سے 15سال سے کم عمرایک لاکھ پچاس ہزاربچوں کو ویکسینیشن کی جائے گی جسکے لئیے تمام انتظامات مکمل کر لئیے گئے لورالائی کی 20 یونین کونسلز میں150 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہے جسکی نگرانی یو سی ایم اوز،سپروائزر،ڈی ایچ ایم ٹی اور ڈبلیو ایچ اواور یونسیف کے آفیسران کریں گے جسکی باقاعدہ سکل پرسن تمام یو سی اوز کو ٹرینگ دے دی گئی ہے ۔

یہ بات ڈپٹی ڈی ایچ او لورالائی ڈاکٹر عبدالحلیم نے  عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں سے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ خسرہ ایک خطرناک مرض ہے خسرہ کی وبا سے بچنے کے لئیے حفاظتی انجکشن لگانا لازمی ہے خسرہ کی روک تھام کے لئیے ہر  سیاسی و سماجی تنظیموں کا فرض بنتا ہے کہ وہ خود بھی  اپنے بچوں کو حفاظتی انجکشن  لگائیں اور دوسروں کو بھی خسرہ انجکشن لگانے کی ترغیب دیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میٹنگ میں شامل سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے اپنی اپنی تجاویزبھی دیں اور اور خسرہ مہم میںبڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور خسرہ کی تمام ٹیموں سے مکمل تعاون کا یقین دلایا میٹنگ میں میڈیا فوکل پرسن ملک امانت حسین ککیزئی،جماعت اسلامی کے ذکریا ملازئی،ظاہر شاہ سول سوسائٹی،اکبر کاکڑ باپ پارٹی،حمیداللہ باپ پارٹی،سردار جعفر اتمانخیل پشتونخوا ملی عوامی پارٹی،عبیداللہ اتمانخیل باپ پارٹی،نعیم گل ڈی ایم لورالائی، میرزادہ ای پی آئی اور دیگر نے شرکت کی  ۔