متروکہ وقف املاک بورڈ کا ناجائز قابضین کے خلاف بھر پور ایکشن کروڑوں روپے مالیت کی 52 ایکڑ زرعی اراضی واگزار

جمعہ 15 اکتوبر 2021 12:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کا ناجائز قابضین کے خلاف بھر پور ایکشن کروڑوں روپے مالیت کی 52 ،ایکڑ زرعی اراضی واگزارکروا لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ٹرسٹ بورڈ کے ملتان زون کے علاقہ خیر پو ٹامیانوالی میں واقع52،ایکڑ قیمتی اراضی کو با اثر ناجائز قابضین سے واگزار کروا کر اس کا قبضہ حاصل کر لیا۔

آپریشن کی کاروائی میں ایڈمنسٹریٹر ملتان ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بہاولپور ایڈمنسٹریٹر ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ٹرسٹ بورڈ ،سیکورٹی عملہ ،مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے زرعی اراضی کی قبضہ حاصل کر لیا اورکھڑی فصل قرق کر لی گئی ، مقامی سیاسی و با اثر گروپ کی جانب سے ناجائز قابضین نے اراضی مذکور کو ناجائز قبضہ کر کھا تھا اور متعدد بار نوٹس جاری کرنے کے باوجود جگہ خالی کرنے سے انکاری تھے جسکے بعد انکے خلاف مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈ نے اس کاروائی پر ایڈمنسٹریٹر ،متعلقہ افسران و دیگر عملہ کی کارکردگی کو خوب الفاظ میں سراہا ہے ۔ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے واضح احکامات کی روشنی میں ناجائز قابضین کے خلاف بھر پور اور عملی کاروائی جاری رہے گی ۔اور ایسے عناصر کے خلاف بمطابق قانون کاروائی کی جائے گی ۔