طالبان حکومت آنے کے بعد افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات کو دھچکا

ستمبر میں سالانہ بنیاد پر پاکستان کی افغانستان کیلئے برآمدات میں 48 فیصد کمی دیکھی گئی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 17:48

طالبان حکومت آنے کے بعد افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات کو دھچکا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) کابل میں طالبان حکومت آنے کے بعد بعد افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات میں پہلے ہی مہینے میں کمی آگئی۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق پاکستانی برآمدات ستمبر میں سالانہ بنیادپر افغانستان کیلئے سب سے کم رہیں، ستمبر میں سالانہ بنیاد پر پاکستان کی افغانستان کیلئے برآمدات میں 48 فیصد کمی دیکھی گئی اور ستمبر 2021 میں افغانستان کیلئے برآمدات 4 کروڑ 91 لاکھ 58 ہزار ڈالر رہیں۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2020 میں افغانستان کیلئے برآمدات 9 کروڑ 52 لاکھ 73 ہزار ڈالرز تھیں اور اگست 2021 میں یہ 4 کروڑ 99 لاکھ ڈالرز رہیں۔