مقبوضہ جموںوکشمیر،بھارتی فوجیوں نے دو نوجوان شہید کردیے

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:37

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں جمعہ کو سرینگر اور پلوامہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ایک نوجوان کو سرینگر کے علاقے بمنہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے واہی بگ میں اسی طرح کی کارروائی میں ایک اور نوجوان کو شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک دونوں علاقوں میں فوجی آپریشن جاری تھا۔