حجاب نہ پہننے والی خاتون پرایرانی پولیس کا تشدد، گرفتارکرلیا

ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد عوامی حلقوں میں پولیس گردی کی شدید مذمت

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 13:00

حجاب نہ پہننے والی خاتون پرایرانی پولیس کا تشدد، گرفتارکرلیا
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) ایران میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایرانی پولیس اہلکاروں کو حجاب نہ پہننے والی ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد عوامی حلقوں میں پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پولیس کی اخلاقی گراوٹ اور بربریت قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

مشہور ایرانی سماجی کارکن مسیح علی نژاد نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دکھایا گیا کہ پولیس نے ایک عورت کو حجاب نہ پہننے پر زبردستی پر گرفتار کیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار وحشیانہ طریقے سے ایک خاتون کو گھیسٹ کر ایک پولیس گاڑی میں ڈال رہے ہیں۔ایک اور کارکن نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایران کی یہ اصلیت اور حقیقت ہے جس کے بارے میں ہم بات کر رہے ہیں یہ وہی ہے جو آپ یہاں دیکھ رہے ہیں (ویڈیو میں)انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو عام طور پر ہراساں کیا جاتا ہے، مارا پیٹا جاتا ہے اور پردہ نہ کرنے کی وجہ سے تشدد کر کے انہیں گرفتار کیا جاتا ہے۔