اسلام آباد انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز کی خلا ف ورزی وناجائز منافع خوری پر کارروائیاں، 25 دکانیں سیل اور14 افراد کو گرفتار

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 12:39

اسلام آباد  انتظامیہ کی  کورونا ایس او پیز  کی خلا ف ورزی وناجائز منافع ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نےکورونا ایس او پیز  کی خلا ف ورزی وناجائز منافع خوری بارے متعددکارروائیاں کی ہیں اس دوران ، 25 دکانیں سیل  اور14افراد کو گرفتار  کیاگیا. ضلعی انتظامیہ اسلام آباد  کے مطابق انتظامیہ کی ٹیموں  نے مجموعی طور پر 793انسپکشنزکیں ، اس  دوران   ڈینگی  پھیلائو پر قابو پانے ، ایس او پیز، ناجائز منافع خوری اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پرضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز  کی خلا ف ورزی وناجائز منافع خوری بارے کارروائیاں کیں. اس دوران 25 دکانوں کو سیل اور14افراد کو گرفتار کیا گیا خلاف ورزی کرنے والوں کو 79 ہزار روپے  کے جرمانے  بھی کیے گئے ہیں۔

  انتظامیہ نے  ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 160  دکانوں کا  معائنہ  کیا اور8ہزارروپے کا جرمانہ کیا اور ایک دکان کو سیل کردی. انتظامیہ نے ماسک نہ پہننے پر 2ہزار500 روپے کے جرمانے کیے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے 12 میرج  ہالز  اور مارکیز کو چیک کیا ،33 ریسٹورنٹس کو چیک کرکے  انہیں 5ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر5افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوری پر 235 انسپکشنز کیں، 152 دکان داروں نے پرائس لسٹ آویزاں نہیں کی تھی ، خلاف ورزی پر 16 دکانوں کو سیل اور 7افراد کو گرفتار کیا  اور خلاف ورزی پر 32ہزار روپے کے جرمانے کئے۔ انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے113 گاڑیوں کو چیک کیا اور 43گاڑیوں کا چالان کیا گیا اور خلاف ورزی پر 17ہزار روپے کے جرمانے کئے۔

صفائی کی ناقص صورتحال پر 500 روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔انتظامیہ نے پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک بیگز  کی 70 دکانوں کا معائنہ کیا،5کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط کر  لیے  اور خلاف ورزی پر 3 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے بھکاریوں کے خلاف مہم کے دوران 9ایریاز کا معائنہ  کرتے ہوئے 11 بھکاریوں کو گرفتار کیا۔

انتظامیہ نے ڈینگی پھیلائو پر قابو پانے کیلئے 23مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، 21 مقامات پر فیومیگیشن سپرے کی نگرانی کی ،27دکانوں، 25 ورکشاپس،17 سروس سٹیشنز، 17 زیر تعمیر عمارات اور 11 کھلے مقامات کا معائنہ کیا۔ 8 مختلف مقامات کو سیل کیا گیا. اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر2افراد کو گرفتار کیا گیا اور ڈینگی کی خلاف ورزی پر11 ہزار روپے کے جرمانے کئے۔