
چین کا کورونا وائرس کے آغازکے حوالے سے ڈبلیوایچ اورکی تجدیدشدہ تحقیقات کو سیاسی ہیراپھیری قراردیدیا
ہمیں امید ہے کہ ڈبلیو ایچ او سیکرٹریٹ اور ماہرین کے گروپ سمیت تمام متعلقہ فریقین متاثر کن انداز میں مقاصد اور ذمہ دارانہ سائنسی رویے برقرار رکھیں گی.ترجمان چینی وزارت خارجہ
میاں محمد ندیم
ہفتہ 16 اکتوبر 2021
13:03

(جاری ہے)
بیجنگ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے فروری میں ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کے دورے کے دوران اعداد و شمار روکے اور اس کے بعد مزید تحقیقات کی مزاحمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اور دیگر معاملے کو سیاسی بنا رہے ہیں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاﺅ لیجیان کا کہنا تھا کہ چین عالمی سائنسی ٹریسنگ میں تعاون کرتے ہوئے شرکت کرے گا اور کسی بھی قسم کی سیاسی سازش کی مخالفت کرے گا. ترجمان نے معمول کی بریفنگ میں بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ ڈبلیو ایچ او سیکرٹریٹ اور ماہرین کے گروپ سمیت تمام متعلقہ فریقین متاثر کن انداز میں مقاصد اور ذمہ دارانہ سائنسی رویے برقرار رکھیں گی اقوام متحدہ کے ادارہ صحت کے ماہرین میں متعدد ان کی حقیقی ٹیم کے اراکین شامل تھے جو کورونا وائرس کے ارتقا کی تحقیقات کے لیے چین کے مرکزی شہر ووہان گئے تھے. ڈبلیو ایچ او کی سربراہی میں تشکیل دی گئی حقیقی ٹیم کی تفتیش بے نتیجہ رہی تھی اور ماہرین کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی جس کے مطابق کوئی امکان نہیں تھا کہ کورونا وائرس ووہان کی لیباٹری سے لیک ہوا. ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم نے بعد ازاں تسلیم کیا تھا کہ لیبارٹری والا نظریہ مسترد کرنا قبل از وقت ہوگا بیجنگ نے ٹھوس شواہد فراہم کیے بغیر بارہا امریکی فوجی لیبارٹریز کے اندر تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا اور چین میں وائرس کی تشکیل کے حوالے سے سوالوں کو مسترد کردیا تھا. چین کی جانب سے مقامی سطح پر بڑھتے ہوئے کیسز کو ماسک پہننے، قرنطینہ اور برقی ٹریسنگ کے ذریعے بڑی حد تک روکا تھا اور ساتھ لاک ڈاﺅن، عوامی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے سمیت دیگر سخت اقدامات بھی کئے تھے.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پاکستان علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.