راہول ڈریوڈ کو بھارتی ٹیم کا نیا کوچ بنانے کا فیصلہ

سابق کپتان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بعد بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریان سنبھالیں گے :رپورٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 16 اکتوبر 2021 13:40

راہول ڈریوڈ کو بھارتی ٹیم کا نیا کوچ بنانے کا فیصلہ
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 اکتوبر2021ء) سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر راہول ڈریوڈ اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں فرائض انجام دے رہے ہیں اور انہوں نے بھارتی ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی حامی بھی بھرلی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارتی ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریان سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

48 سالہ راہول ڈریوڈ گزشتہ 6 سال سے بھارت کی اے ٹیم اور انڈر 19 ٹیم کے سیٹ اپ کے انچارج ہیں۔ راہول ڈریوڈ کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کی جانب سے ورلڈ کپ 2023ء تک کے لیے کوچ کے عہدے کی پیشکش کی گئی ہے جو انہوں نے قبول کرلی ہے۔ راہول ڈریوڈ سے قبل سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر روی شاستری بھارتی ٹیم کے کوچ کے فرائض انجام دے رہے تھے جن کا کنٹریکٹ مکمل ہوچکا ہے اور بورڈ کی جانب سے اس میں توسیع نہیں کی گئی ہے۔ سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ نے 1996ء سے 2012ء تک کے اپنے کیریئر میں 164 ٹیسٹ اور 344 ون ڈے میچز کھیلے۔                                                                                      

متعلقہ عنوان :