پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 14:16

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) مسلم لیگ(ن) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردادکے متن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 10روپے اضافہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے،پیٹرول مہنگا ہونے کا اثر ہر ضروریات زندگی کی اشیاء پر پڑتا ہے،حکومت نے ہر پندرہ دن بعد عوام پر پیٹرول بم گرانے کا وطیرہ بنالیا ہے،غریب عوام آئے روز مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے فاقو پر مجبور ہیں، مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔