پنجاب میں چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کی508کیسزریکارڈ

رواں سال اب تک ڈینگی کے 5 ہزار 709 کیسز سامنے آچکے ہیں

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 14:16

پنجاب میں چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کی508کیسزریکارڈ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء)پنجاب میں ڈینگی وائرس کے کیسزمیںریکارڈ اضافہ ہوا ہے اورگزشتہ روز صوبے بھر میں 500 سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے۔

(جاری ہے)

صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز صوبے بھر سے ڈینگی کے 508 کیسز رپورٹ کیے گئے۔لاہور سے ڈینگی کے 373 مریض رپورٹ ہوئے، راولپنڈی سے 59، فیصل آباد سے 10 جبکہ ننکانہ صاحب سے 8 کیسز رپورٹ کیے گئے، پنجاب میں ڈینگی کے 1 ہزار 490 مریض زیر علاج ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 5 ہزار 709 کیسز سامنے آچکے ہیں، رواں سال اب تک ڈینگی سے 18 اموات ہو چکی ہیں۔