پروکیورمنٹ ای سورس ٹیکنا لوجی کے استعمال کے ذریعے بھی ممکن بنائی جاسکتی ہے‘حبیب الرحمان گیلانی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) سیکرٹری / چیئرمین ریلویز حبیب الرحمان گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی پروکیورمنٹ ای سورس ٹیکنا لوجی کے استعمال کے ذریعے بھی ممکن بنائی جاسکتی ہے۔ جس کے لیے ریلوے میں وقت ضائع کیے بغیر ای پروکیورمنٹ کا استعمال بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں ای پروکیورمنٹ کے حوالے سے مختلف نجی و سرکاری اداروں سے بریفنگ کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین ریلویز نے کہا کہ ریلوے میں ٹینڈرنگ کے نظام میں جدت اور مذیدشفافیت لانے کے لیے ہمیں ای پروکیورمنٹ ٹیکنالوجی کو نافذ کرنا ہوگا ۔ بعدازاں چیئرمین ریلویزکو نئے تیار کئے گئے ریلوے اسٹیشنوں پر دوکانوں کی تعمیر اور استعمال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ جس پرچیئرمین ریلویز نے کہا کہ مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر تعمیر شدہ دوکانوں کو ڈویژنل لیول پر ڈویژنل سپرنٹنڈ نٹس کی کی نگرانی میں کرائے پر دینے کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا جائے ۔ تاکہ ریلوے کو ان کے صحیح مصرف اور بہتر استعمال سے آمدن بھی حاصل ہوسکے۔