انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار رہا

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:46

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار رہا جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر45پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید170.65روپے سے بڑھ کر171.10روپے اور قیمت فروخت170.75روپے سے بڑھ کر171.20روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر60پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 170.60روپے سے بڑھ کر171.20روپے اور قیمت فروخت171روپے سے بڑھ کر171.60روپے ہو گئی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں یورو1.80روپے مہنگا ہو گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 196روپے سے بڑح کر197.60روپے اور قیمت فروخت197.80روپے سے بڑھ کر199.60روپے ہو گئی جبکہ3روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید231روپے سے بڑھ کر234روپے اور قیمت فروخت233روپے سے بڑھ کر236روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالراور یورو کی قدر میں بالترتیب20،20پیسے کی کمی واقع ہوئی اسی طرح برطانوی پونڈ بھی50پیسے سستا ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :