سعودی عرب کی 2021 کی پہلی شش ماہی میں غیرتیل برآمدات میں37 فی صد اضافہ

اتوار 17 اکتوبر 2021 12:15

سعودی عرب کی 2021 کی پہلی شش ماہی میں غیرتیل برآمدات میں37 فی صد اضافہ
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) سعودی عرب کی2021 کی پہلی ششماہی میں غیرتیل برآمدات میں 37 فی صد اضافہ ہوا ہے اوران کی مالیت بڑھ کر125 ارب 30 کروڑ ریال (33 ارب 41 کروڑ ڈالر)ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی پیٹروکیمیکل کی برآمدات میں 44 فی صد اضافہ ہوا ہے اور ان کی مالیت پہلی ششماہی میں بڑھ کر 73 ارب 60 کروڑریالہوگئی ہے۔