برطانوی رکن پارلیمنٹ کا قاتل صومالی وزیر اعظم کے سابق مشیر کا بیٹا نکلا

اتوار 17 اکتوبر 2021 16:10

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا قاتل صومالی وزیر اعظم کے سابق مشیر کا بیٹا ..
لندن/موغادیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) صومالیہ کے وزیر اعظم کے سابق مشیر حربی علی کلان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے برطانوی شہریت رکھنے والے 25 سالہ بیٹے علی حربی علی نے ہی برطانوی رکن پارلیمنٹ چاقو کے 17 وار کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق علی حربی اس وقت اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کی حراست میں ہے۔ مقتول رکن پارلیمنٹ اس واقعے کے وقت ووٹروں کے بیچ موجود تھے اور ان کی گزارشات سن رہے تھے۔ حربی علی کلان نے کہاکہ انہوں نے ایسا سوچا بھی نہیں تھا، اسی لیے انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔