نیب ترامیم؛ اپوزیشن سے بات کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیا گیا
اسپیکر اسد قیصر نیب ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے اپوزیشن کے رہنماؤں سے رابطہ کریں گے ۔ ذرائع
سمیرا فقیرحسین پیر 18 اکتوبر 2021 11:22
(جاری ہے)
یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ نیب آرڈیننس کے معاملے پر اپوزیشن سے ایک اور رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینئر صحافیوں اور نیوز اینکرز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ حکومت نیب آرڈیننس کے معاملے پر اپوزیشن سے ایک اور رابطہ کرے گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نیب ترامیم کے معاملے پر اپوزیشن سے بات چیت کیلئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اہم ٹاسک سونپا گیا ہے، وہ اس معاملے پر اپوزیشن سے رابطہ کریں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نیب آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عبدالطیف قریشی نامی شخص نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نیب آرڈیننس کو چیلنج کیا۔ قبل ازیں نیب ترمیمی آرڈیننس 2021ء کو لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کیا گیا تھا۔ جس میں نیب کے ترمیمی ارڈینس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.