صدرڈیری اینڈکیٹل فارمرز شاکرعمرگجر نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا

پورے ملک میں دودھ کی قیمت 40سے 45 روپے بڑھنے جارہی ہے، پہلے مرحلے میں سندھ میں اور دوسریمرحلے میں لاہور میں دودھ کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی، انٹرویو

پیر 18 اکتوبر 2021 14:32

صدرڈیری اینڈکیٹل فارمرز شاکرعمرگجر نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) صدرڈیری اینڈکیٹل فارمرز شاکرعمرگجر نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک میں دودھ کی قیمت 40سے 45 روپے بڑھنے جارہی ہے۔صدرڈیری اینڈکیٹل فارمرز شاکرعمرگجر نے ایک انٹرویومیں کہاکہ وفاقی حکومت ہماری ضروریات کی 45فیصداجناس برآمدکردیتی ہے، مویشیوں کے لیے جوچارہ اگایا جاتا ہے وہ برآمد کردیتے ہیں۔

(جاری ہے)

شاکرعمرگجر نے کہا کہ مرحلہ واردودھ کی قیمتوں میں اضافہ ملک بھرمیں کریں گے، پہلے مرحلے میں سندھ میں اور دوسریمرحلے میں لاہور میں دودھ کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔صدرڈیری اینڈکیٹل فارمرز نے کہا کہ پورے ملک میں دودھ کی قیمت 40سی45روپیبڑھنیجارہی ہے ، حکومت چاہے تودودھ کی قیمتیں کم بھی ہوسکتی ہیں، اس کیلئے وفاقی حکومت کو گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کوختم کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ کراچی میں چارہ پیدانہیں ہوتایہ اندرون سندھ اورپنجاب سے لایاجاتاہے ، پیٹرول کی قیمتیں بڑھیں تونہیں کہاعمران خان قیمتیں کریں ، 70سال میں دودھ کی پیداوار میں اضافے کیلئے مربوط کوشش نہیں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :