Live Updates

اٹک ،وزیراعظم عمران خان ہی پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکال سکتے ہیں، ملک امین اسلم

پیر 18 اکتوبر 2021 16:54

اٹک ،وزیراعظم عمران خان ہی پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکال سکتے ..
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہی پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکال سکتے ہیں۔ان کی نیت صاف ہے اور وہ بہت جلد ملک سے مہنگائی سمیت تمام مسائل کا خاتمہ کر یں گے۔آپ اپنے لیڈر پر بھرپور یقین و اعتماد رکھیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار شکر درہ میں ایک بڑے اور تاریخی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کے ہمراہ اس موقع پر ملک شمشیر اسلم،ملک علی اصغر، ملک اعجاز اوردیگر افراد بھی موجود تھے۔جلسہ عام میں عوام کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔ملک امین اسلم نے اس موقع پر کہا کہ وہ شاندار اسقتبال پر اہلیان شکردرہ کے تہہء دل مشکور ہیں۔یہ دن اور ساعتیں انتہائی مبارک ہیں جن میں حضرت محمد مصطفیﷺ کی آمد مبارک ہوئی اور دنیا سے جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

ہم سب بہت خوش قسمت ہیں کہ ہم آقاکریم ﷺ کے امتی ہیں۔ان پر ہماری اولاد،جان و مال قربان ہوں۔آج کی جدید نسل سیر ت النبی ﷺ سے آگاہ نہیں اور وہ سنت نبوی ﷺ سے دور ہو چکی ہے۔اسی لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے رحمت العالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کی ہدایت کی ہے تاکہ اس اتھارٹی کے ذریعے آپ ﷺ کی پاک سیرت مبارکہ اور سنت مبارک سے نوجوان نسل کو متعارف کرویا جائے اور اس امر کا یقین کرو ایا جائے کہ آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی پنہاں ہے۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ شکر درہ کی عوام سے ہمارے بزرگوں کے دور کا تعلق ہے اور ہمیں اس تعلق پر فخر پرہے۔شکردرہ کے لو گ پرخلوص، وضع دار اور غیور ہیں۔ ترقیاتی سکیموں میں بھر پور حصہ شکردرہ کی عوام کا حق ہے۔ یہا ں پر بہت جلد ایک ہسپتال قائم کیا جائے گا جو جدید ترین سہولیات سے مزین ہو گا۔وزیراعظم عمران خان ضلع اٹک کی عوام کی فلا ح و بہبود کے لیے خصوصی مہر بانی کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب یہ تر قی کے لحاظ سے پاکستان کا بہترین ضلع ہو گا۔

معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا کہ ہمارا اور عوام کا رشتہ صرف ووٹ کا نہیں بلکہ یہ محبت اور خلوص کا ہے۔ان کے لیے یہ بات باعث فخر ہے کہ وہ وو ٹ لیے بغیر عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور یہ خدمت آخری دم تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ شکردرہ میں جلد سکول قائم کیے جائیں گے۔اس کے ساتھ سوئی گیس بھی فراہم کی جائے گی جس کے لیے سروے مکمل ہو چکا ہے۔

سوئی گیس کے کم پر یشر کے مسائل بھی عنقریب حل ہو ں گے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ضلع اٹک کو ایجوکیشن سٹی بنا یا جائے گا۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کیمپس کے قیام کے لیے شہر کے اندر زمین حاصل کر لی گئی ہے۔اس کے علاوہ یونیورسٹی آف اٹک کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔بارانی یونیورسٹی کے لیے بھی کروڑں روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں جہاں پر جلد ہی کلا سوں کا اجراء ہو جائے گا۔

جس سے ضلع اٹک کے لاکھوں طلباء وطالبات مستفید ہو سکیں گے اور انہیں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے ملک کے دوسرے علا قوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ضلع کی عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مد ر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال قائم کیا جارہا ہے جس پر چھے ارب روپے لاگت آئے گی اور اس کی پچاس فیصد فنڈ نگ وفاقی حکومت کر ے گی۔ ان سکیموں کے ذریعے عوام کو روزگار میسر ہو گا۔

  ان تمام عوامی فلا حی منصوبوں کا افتتاح بہت جلد وزیراعظم پاکستان عمران خان کر یں گے اور عوام سے خطاب بھی کر یں گے،آپ ان کے تاریخی استقبال اور بھر پور شر کت کے لیے ضرور تشریف لائیں۔غازی بھرو تھہ کی رائلٹی پر بات کر تے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ اس میگا پرا جیکٹ کی رائلٹی مستقبل قریب میں اٹک کی عوام کو ملنا شروع ہو جائے گی۔مہنگائی کے حوالے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کے معاشی نظام کو بری طر ح متاثر کیا ہے اور مہنگائی کے عفریت نے پوری دنیا کو جھکڑ لیا۔

پٹرول اور سوئی گیس سمیت دیگر اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئی ہیں اور پاکستان ان کے عالمی اثرات سے بچ نہیں سکتا، مگر ہمارے وزیر اعظم عمران خان ان تمام مسائل کو عوام کی دعاؤں سے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔تقریب سے ملک شمشیر اسلم،ملک علی اصغر سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات