بلوچستان اسمبلی کا اجلاس (کل) ہوگا وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائیگی

پیر 18 اکتوبر 2021 19:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل(بدھ) کو ہوگا وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تحریک پیش کی جائیگی اجازت ملنے پر وزیراعلیٰ کے خلاف تحر یک عدم اعتماد پیش کی جائیگی ، تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل (بدھ) کو اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں سہ پہر چاربجے ہوگا اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق وزیراعلیٰ کے خلاف جمع کروائی جانے والی عدم اعتماد کی تحریک کو پیش کرنے کی اجازت کے لئے تحریک کا کوئی ایک محرک تحریک پیش کریگا ،تحریک کو پیش کرنے کی اجازت ملنے کے بعد بلوچستان اسمبلی کے ارکان میر جان محمد جمالی، محمد صالح بھوتانی، سردار عبدالرحمن کھیتران، اسد اللہ بلوچ، میر ظہور بلیدی، میر نصیب اللہ مری، حاجی محمد خان لہڑی، حاجی اکبر آسکانی ، عبدالرشید بلوچ، بشریٰ رند، ماہ جبین شیران ،لیلیٰ ترین ، سکندر علی عمرانی اور مستورہ بی بی کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 136جسے قواعد انضباط کار بلوچستا ن صوبائی اسمبلی مجریہ 1974کے قاعدہ نمبر (ب)19کے ساتھ پڑھا جائے کے تحت وزیراعلیٰ کے خلاف تحر یک عدم اعتماد کی قرار داد نمبر 115پیش کی جائیگی اسمبلی کے اجلاس میں سکسی بھی دوسرے ایجنڈے کو شامل نہیں کیا گیا ہے ۔