بہاولپور ،دوست کے انکار پر لڑکی نے رکشا ڈرائیورکی نکاح کی پیشکش قبول کرلی

پیر 18 اکتوبر 2021 20:45

بہاولپور ،دوست کے انکار پر لڑکی نے رکشا ڈرائیورکی نکاح کی پیشکش قبول ..
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) دوست کے انکار پر لڑکی نے رکشا ڈرائیورکی نکاح کی پیشکش قبول کرلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بہاولپور میں 4 ماہ قبل لاپتہ ہونے والی نوجوان لڑکی کو پولیس نے بازیاب کروالیا ہے۔

(جاری ہے)

لڑکی نے بتایا ا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا، وہ اپنی مرضی سے گئی تھی، دوست نے نکاح سے انکار کر دیا تو ایک رکشا ڈرائیور نے نکاح کی پیش کش کی جو اس نے قبول کرلی ، اب وہ اسی کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔لڑکی نے عدالت میں بھی بیان ریکارڈ کرایا ہیکہ اس نے مرضی سے شادی کی ہے اور وہ والدین کے گھر نہیں رہنا چاہتی۔لڑکی کے والد نے بیان دیا کہ اسے شادی پر اعتراض نہیں ، جس کے بعد عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانیکی اجازت دے دی۔